Skip to main content

Posts

Showing posts from October, 2019

Teri khalwat ko shab e ghuman kar ke

تیری خلوت کو شب, گماں کر کے زُلفِ  پُر خم  کو  ,  چوم   آیا  ہوں #آغا بسمل

Tera Chup Rehna Mere Zehen main kya bait ghaya

تیرا چپ رہنا مرے ذہن میں کیا بیٹھ گیا  اتنی آوازیں تجھے دیں کہ گلا بیٹھ گیا  یوں نہیں ہے کہ فقط میں ہی اسے چاہتا ہوں  جو بھی اس پیڑ کی چھاؤں میں گیا بیٹھ گیا  اتنا میٹھا تھا وہ غصے بھرا لہجہ مت پوچھ  اس نے جس کو بھی جانے کا کہا بیٹھ گیا  اپنا لڑنا بھی محبت ہے تمہیں علم نہیں  چیختی تم رہی اور میرا گلا بیٹھ گیا  اس کی مرضی وہ جسے پاس بٹھا لے اپنے  اس پہ کیا لڑنا فلاں میری جگہ بیٹھ گیا  بات دریاؤں کی سورج کی نہ تیری ہے یہاں  دو قدم جو بھی مرے ساتھ چلا بیٹھ گیا  بزم جاناں میں نشستیں نہیں ہوتیں مخصوص  جو بھی اک بار جہاں بیٹھ گیا بیٹھ گیا