Skip to main content

Boht bechain rahti hay tabiyat ek muddat se..



                بہت بے چین رہتی ہے طبیعت ایک مدت سے
دل و جاں کو نہیں مل پائی راحت ایک مدت سے

مجھے بھی روک رکھا ہے میری مصروفیت نے اور
نہیں کی تم نے بھی ملنے کی زحمت ایک مدت سے

بہت مجبور ہوں ورنہ بہت محسوس کرتا ہوں
میری جاں تم سے ملنے کی ضرورت ایک مدت سے

کسی دن آ کے مل جاؤ کہ اپنا لی ہے آنکھوں نے
تمہاری یاد میں جگنے کی عادت ایک مدت سے

Comments

Popular posts from this blog

To my dear mother