چلو مانا کہ ہم تم اجنبی ہیں
مگر یہ بھی تو سوچو
اجنبی کو دوست ہونے میں بھلا کیا دیر لگتی ہے
چلو مانا کہ ہم تم اجنبی ہیں
مگر سوچو اگر ہم زندگی کے کھیل کے کردار ہیں دونوں
تو ہم کو سامنے آنے پہ آخر کچھ تو کہنا ہے
کوئی دو لفظ ، دو جملے
مگر تم نے تو آنکھیں بند کر لی ہیںلبوں کو سی لیا شاید
چلو مانا کہ ہم تم اجنبی ہیں
مگر جب شہر اپنی آخری حدیں مٹا ڈالے
تو انسانوں کا اک جنگل جنم لیتا ہے ایسے میں
اور اس جنگل کے آپس میں الجھتے راستوں پر
کئی انسان پھرتے ہیں
جو اتنی بھیڑ میں رہ کر بھی تنہاء ہیں
اور اُن کے پاس اتنا وقت بھی باقی نہیں بچتا
کہ اپنی روح کی سچی طلب پہچان لیں وہ لوگ
چلو مانو کہ تم بھی ایسے ہی جنگل کے باسی ہو
اور اپنی روح کی گہرائیوں میں جھانک کر دیکھو
جو اپنی روح کی سچی طلب پہچان جاؤ تو
مجھے پہچان جاؤ گے
یقیناً مان جاؤ گے
کہ آخر اجنبی کو دوست ہونے میں بھلا کیا دیر لگتی ہے

Comments
Post a Comment